ایڈوکیٹ شیخ رفیق چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے شیخ عالیہ صدیقہ کو بیسٹ صدر مدرس ایوارڈ تفویض

Beed

ایڈوکیٹ شیخ رفیق چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے شیخ عالیہ صدیقہ کو بیسٹ صدر مدرس ایوارڈ تفویض

بيڑ( محمدرئیس خا ن)  ایڈوکیٹ شیخ رفیق چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ضلع پریشد اُردو پرائمری اسکول مومن پورہ کی صدر مدرسہ شیخ عالیہ صدیقہ کو بیسٹ صدر مدرسہ ایوارڈ تفویض کیا گیا ہر سال کی طرح امسال بھی ایڈوکیٹ شیخ رفیق چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے    5 ستمبر ٹیچر ڈ ے کے موقع پر  ایوارڈ  تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ضلع پریشد اُردو پرائمری اسکول مومن پورہ کی صدر مدرسہ شیخ عالیہ صدیقہ کو  2021 سے2020 میں کی گئی اُن کی اسکولی خدمات  کو مدّ نظر رکھتے ہوئے انھیں بیسٹ صدر مدرسہ ایوارڈ تفویض کیا گیا۔اُنھیں یہ ایوارڈ ایڈوکیٹ شیخ رفیق چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر ایڈوکیٹ مومن واجد سر ٹرسٹ کے سکریٹری عمران سر، ایشیاء ایکسپریس کے بیڑ ضلع نمائندے و جونئیر لیکچرر پٹھان رئیس خان  ،جونئیر لیکچرر پٹھان شیران خان ،مومن خالد بھائی، مومن سلیم بھائی،رضی بھائی مومن مسیح ا لدین سر  کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔اس موقع پر تمام اسٹاف موجود تھا  شیخ عالیہ صدیقہ کو بیسٹ صدر مدرسہ ایوارڈ ملنے  پر  اسٹاف نے مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔