محمد خان پٹھان کو نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے دست مبارک سے شرد رتن ایوارڈ تفویض

Beed

محمد خان پٹھان کو نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے دست مبارک سے شرد رتن ایوارڈ تفویض

 

بیڑ (محمد رئیس خان) راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ محمد خان پٹھان کو  شرد رتن  تفیوض کیا گیا۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے ایڈوکیٹ محمد خان پٹھان کو اِنکی گرا نقد خدمات   کو دیکھتے ہوئے اس اہم ترین اعزاز سے نوازنے کے لئے خان صاحب کی یوم پیدائش  9 ستمبر پر ایک  شاندار تقریب ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار دست مبارک سےاور راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی صدر و کابینہ وزیر جینت پاٹل،اقلیتی امور کے کابینہ وزیر نواب ملک، دتاترتہ ما ما بھرنے وزیر  سر پرست شولا پور،شبیر احمد ودروہی قومی صدر    راشٹر وادی کانگریس اقلیتی  شعبہ کی صدارت میں قدیر مولانا  ان کی موجودگی میں پارٹی کے ریاستی دفتر میں پُر رونق تقریب میں اعزاز  دیا گیا۔ محمد خان پٹھان نے اپنی محنت،جُستجو اور قابلیت سے کم عرصے میں ہی ریاستی سطح پر پارٹی کے کاموں کے ساتھ عوام خاص کر کے اقلیتوں کے مسائل کو انتظامیہ تک  لیجا کر عوام کو انصاف دلایا اور حکومت کی اسکیمات سے روبرو کر اتے ہوئے  فائدہ پہنچایا۔ اِنکی ایسی خدمات کے عوض میں ہی  پارٹی کے سر براہ شرد چندر پوار نے انھیں اہم عہدے پر فائز کیا ایک بے باک و مخلص رہنماء کو اعزاز سے دیئے جاتے ہیں تب اس  سے اس اعزاز کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ خان صاحب کو راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے شرد رتن ایوارڈ تفویض کئے جانے پر پارٹی کے سر براہ شرد چندر پوار،نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار ،رُکن پارلیمنٹ سُپر یہ سُڑ ے نے مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔