ضلعی سطح کے ایڈ کس ایبکس  میں سرسید احمد خان اردو پرائمری و ہائی اسکول کے طلباء و طالبات کی نمایاں کارکرد گی

Beed

ضلعی سطح کے ایڈ کس ایبکس  میں سرسید احمد خان اردو پرائمری و ہائی اسکول کے طلباء و طالبات کی نمایاں کارکرد گی

 

بیڑ( پٹھان رئیس خان) سرسید احمد خان اردو پرائمری وہا ئی اسکول نے اس طرح کےلاک ڈاؤن کےحالات میں بھی  اپنی تعلیمی سطح کو  برقرار رکھنے  کی ہر ممکن کوشش کی ہے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے سے طلباء میں  تعلیمی بیداری  لانے کی  کوشش جاری ہے. اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر طلبہ کو تحریری مقابلے، پروجیکٹ سازی کے ذریعےاور کبھی یوم  یوم اساتذہ کے موقع پر مختلف پروجیکٹ بنوا کر  طلبہ کو اساتذہ سے جوڑنے کی کوشش جاری ہے.الحمدللہ اسی کڑی  کے طور پر ابیکس امتحانات تھے جس میں سرسید احمد خان اسکول کے طلباوطالبات  نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے بلترتیب اول دوم اور سوم انعام حاصل کیا. جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں انعام اول قریشی ضیافشاں محمد عارف انعام دوم مرزا عفیف منظور بیگ  انعام سوم قریشی زوبیہ عارف اسی طرح سعد خان مبشر خان، مصعب خان مبشر خان، ارتاخ ندیم بیگ ان تمام طالب علم نے سند اور گولڈ میڈل حاصل کیا.  اس امتحانات میں حصہ لینے والے  تمام  طلباء و طالبات کو اسکول کے سیکریٹری عبدالوکیل سراور اساتذہ کی جانب سے گل پوشی کی گئی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا.