محمد عمار کو ورلڈ ایباکس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر شاندار استقبال

National

محمد عمار کو ورلڈ ایباکس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر شاندار استقبال

 ورلڈ چیمپئن کے لسٹ میں تیسرا رینک حاصل کیا

 

بیڑ (پٹھان رئیس خان) مومن محمد عمار محمد مدثر جے۔کے بارسی ناکہ بیڑ چہارم جماعت کا طالب علم ہے۔مومن محمد عمار نے آن لائن ورلڈ ا بیاکس  کے مقابلے میں حصہ لیاتھا۔ MAATS کمپنی کی طرف سے  یہ مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں ریاضی کے صرف  تین منٹ میں سوالات حل کرنا ہے محمد عمار محمد مدثر  اس طالب علم نے2½ منٹ میں حل کیا اور ورلڈ چیمپئن کے لسٹ میں تیسرا رینک حاصل کیا محمد عمار محمد مدثر  امیریکن ابیاکس بارسی  ناکا کوچینگ کلاس   میں ایباکس کی تعلیم حاصل کی ۔ایباکس کے اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر اتحاد امت ٹرسٹ کی جانب سے محمد عمار کو تہنیت پیش کرنے کے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔جس کی صدارت غلام مدثر نے کی مہمان خصوصی کے طور صحافی جاوید پاشاہ۔پٹھان رئیس خان ۔شیخ طیب شبیر ڈاکٹر مسیح موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر مسیح نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ ایباکس امتحان پر اور ایباکس کے طلباء کی ذہنی نشوونما میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔واضح ہو کہ ڈاکٹر مسیح اور اُن کی ٹیم ورلڈ ایباکس امتحان میں طلباء کی موثر نمائندگی کرتے ہیں اور طلباء کو جو بھی مسائل پیش آتے ہیں اُنہیں بہ حسن خوبی سمجھا کرحل کرتے ہیں۔اور طلباء کی مکمل حوصلا افزائی کرتے ہیں۔جس کا نتیجہ یہ ہے کہمحمد عمار کو ورلڈ ایباکس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ جاوید پاشاہ نے بھی خطاب کیا انہوں محمد عمار کی اس کامیابی پر اس پر محنت کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں بھی اسی روایت کو برقرار رکھنے کی امید ظاہر کی اس تقریبمین سماجی خدمتگار عبدالجلیل عبدالباری تیمورے۔مومن کلیم الدین ۔مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر رہنما عبدالسلام سیٹھ محمد عرفان محمد یعقوب ۔عبدالراوءف۔مومن انیس الدین۔ڈاکٹر دیشمکھ اور اتحاد امت ہاسپٹل کے عملہ موجود تھا