شہر میں ترقیاتی کام کرتے وقت کسی بھی قسم کی کمی ہونے نہیں دینگے ۔ڈاکٹر شر سا گر

Beed

شہر میں ترقیاتی کام کرتے وقت کسی بھی قسم کی کمی ہونے نہیں دینگے ۔ڈاکٹر شر سا گر

 

شہر کے لوگوں کو اب اگلے 30 سالوں تک پانی جیسی بنیادی سہولیات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں

 

صدر بلدیہ کے ہاتھوں قاضی نگر جالنہ روڑ راستے،نالیوں کے کاموں کا  افتتاح

 

بیڑ ( پٹھان رئیس خان) بیڑ شہر میں بلدیہ کی جانب سے مختلف ترقیاتی کام جاری ہے ۔اسی ضمن میں بیڑ شہر کے جا لنہ روڑ کے قاضی نگر علاقے کے اہم سیمنٹ راستہ و نالی کے کاموں کا افتتاح صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شر سا گر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شر سا گر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اگلی نسل کو ذہين میں رکھتے ہوئے شہر کی ترقی اور ماحول کی پرورش میں وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیا آپ کی اگلی نسل کو اگلے 30 سالوں میں سب سے زیادہ ضرورت ہے تو وہ چیز ہےصفائی اور پانی ہے۔چونکہ شہر کو 30 سال تک پانی فراہم ہو اس کے لئے  شہر کے لیے 112 کروڑ روپے کی نئی واٹر سپلائی سکیم کو منظوری دی ہے۔آنے والے عرصے میں شہر کے ہر گھر کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔یہ منصوبہ آئندہ 2051 آبادی کے لیے منصوبہ بندی کرکے تیار کیا گیا ہے۔شہر کے لوگوں کو اب اگلے 30 سالوں تک پانی جیسی بنیادی سہولیات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شر سا نے مقامی لوگوں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ مستقبل میں ماحول کے لحاظ سے دو دو درخت لگائیں۔ہم نے  کبھی ترقیاتی کام کرتے ہوئے ذات مذہب کو نہیں دیکھا۔ ہر علاقے میں بڑی مقدار میں فنڈز فراہم کر کے ترقیاتی کام کئے۔مرحوم کاکو،نانا کے زمانےسے  بیڑ شہریان نے ہم پر یقین رکھتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا ہے۔اس لئے ترقیاتی کاموں کے ذریعہ یہ قرض چُکا نا ہمارا فرض ہے۔بیڑ شہر میں خصوصی روڈ گرانٹ کے تحت کئی علاقوں میں سیمنٹ سڑکوں اور ناليوں کا کام مکمل کیا گیا۔کچھ علاقوں میں کام جاری ہے۔اس موقع پر سینئر قائد معین الدین ماسٹر،نصیر لہ لہ پٹھان،برکت پٹھان،سبھا پتی سید الیاس،رُکن بلدیہ بھاسکر جادھو،رُکن بلدیہ مقیت لہ لہ،قاضی مجاہد سر،قاضی نجیب،سمیرقاضی وقف بورڈ ممبر ،موسٰی سر، شیخ صادق،جمیل بھائی،نبیل الزماں،ساجد جاگیردار،عیسٰی بھائی و علاقے کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔