لوک سینا تنظیم کےبیڑ تعلقہ صدر کے عہدے پر عتیق احمد خان کا تقرر

Beed

لوک سینا تنظیم کےبیڑ تعلقہ صدر کے عہدے پر عتیق احمد خان کا تقرر

 

بیڑ ( پٹھان رئیس خان) ضلع بیڑ کے مشہور و معروف سماجی کارکن و مسلم وکاس پریشد بیڑ ضلع کے نائب صدر جناب عتیق احمد خان انہوں نے کچھ ہی دن قبل اپنے کارکنان کے ساتھ لوک سینا تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ آج لوک سینا تنظیم کے روحِ رواں عالی جناب پروفیسر الیاس انعامدار انہوں نے جناب عتیق احمد خان کا مذکورہ تنظیم کے تعلقہ صدر کے طور پر تقرر کیا۔ اس وقت اپنا اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب عتیق احمد خان نے کہا کہ پروفیسر الیاس انعامدار کے زیرِ قیادت لوک سینا تنظیم کے ذریعے سماجی فلاح و بہبودی کا کام کرینگے۔ عتیق احمد خان کو تقرری مکتوب سپرد کرتے وقت جناب الیاس انعامدار کے ساتھ مرزا قیصر بیگ، علیم الدین قاضی، ندیم ممبر، عبدالقدیر خان، سمیر بھائی، رفیق تنمبولی موجود تھے۔ سبھی نے عتیق احمد خان کو ان کے تقرر کئے جانے پر مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔