رابعہ بصری بہو اودیشیہ سیوابھاوی سنستھا بیڑ کی جانب سے یو پی ایس سی گائیڈ نوید صدیقی کا استقبال

Beed

رابعہ بصری بہو اودیشیہ سیوابھاوی سنستھا بیڑ کی جانب سے یو پی ایس سی گائیڈ نوید صدیقی کا استقبال

 

بیڑ (پٹھان رئیس خان )رابعہ بصری بہو اودیشیہ سیوا  بھاوی سنستھا بیڑ کی جانب سے یو پی ایس سی گائیڈ و نیشنل اردو ہائی اسکول و جونئیر کالج کے پرنسپل صدیقی نوید سرکا مہمانوں کے ہاتھوں بیڑ شہر کے تاج فنکشن ہال میں شاندار استقبال کیا گیا ۔اس استقبالیہ تقریب کے صدر ایڈوکیٹ سراج الدین دیشمکھ سابق رُکن اسمبلی تھے۔ اس موقع سےڈاکٹر  یوگیش شرساگر،ڈاکٹر سریش منڈے(رینو منڈے)،لکشمی کانت باہیگاونکر(چیف اڈیٹر، پارشو بھومی)،خواجہ معین الدین(ٹیلر)،سلام سیٹھ،جمیل بھائی جے،کے،خواجہ عظیم الدین موظف پی۔آئی،واجد مومن نے اور کثیر تعداد میں حاضرین کی موجود تھے ان تمام کی موجودگی  میں صدیقی نوید  سرکو سرٹیفیکیٹ،ٹرافی،شال اور گلدستہ دے کر شاندار استقبال کیا گیا۔