جمعیۃ علماء ضلع سورت کے وفد کا سیلاب زدہ علاقوںمیں دورہ

Maharashtra

جمعیۃ علماء ضلع سورت کے وفد کا سیلاب زدہ علاقوںمیں دورہ

 جمعیۃ علماء رائے گڑھ کی رہبری میں مہا ڈ کوکن سیلاب متاثر ین میں دولاکھ روپئے تقسیم

   رائے گڑھ ۔23؍ اگست ( پریس ریلیز ) آج یہاں جمعیۃ علماء ضلع سورت گجرات کے وفد ریلیف لیکر کوکن پہونچا اور سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا متاثرین کے نقصانات کا سروے کیا اور پھر جمعیۃ علماء ضلع رائے گڑھ کے ذمہ داران مولانا قاضی محمد حسین ماہمکر فلاحی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع رائے گڑھ) کی رہبری میں کوکن کے سیلاب زدہ علاقہ مہاڈ ومضافات کے جائزے اور سروے کے بعد جمعیۃ علماء رائے گڑھ کے ریلیف سینٹر فجندار ہائی اسکول وہور تعلقہ مہاڈ میں چھوٹے دوکانداروں اور کاروباریوں میں دولاکھ روپئے نقد اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیا۔وفد میں جمعیۃ علماء ضلع سورت گجرات کے اہم ذمہ داروں میں سےعبدالرشیدبھائی ملک پوری نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع سورت ،حیدر بھائی ہتھوڑوی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سورت ،مولانا اسمعیل سرکار صاحب نرولی، ایڈوکیٹ سہیل بھائی موسالی والاشامل تھے۔

 واضح رہے کہ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع بالخصوص کوکن میں آئے تباہ کن سیلاب سے متاثرین کی امداد کیلئے روز اول سے جمعیہ علماء مہاراشٹر سرگرم ہے اور حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ہند ) کے حکم پر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ہدایت کے مطابق سیلاب متاثرین، چھوٹے تاجران اور ضرورت مند فیملیوں کے درمیان ریلیف تقسیم کی جا رہی ہیں اور ان کی بازآبادکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوکن سیلاب متاثرہ علاقوں میں مہا راشٹر کے ضلع جمعیتوں سمیت گجرات ،کرناٹک اور کیرلا سے جمعیۃ کے کئی وفود اشیاء ضروریہ پر مشتمل ضروریات زندگی کے کئی ٹرک سامان ، اور نقد رقومات لےکر آئے اور جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے رہنمانہ خطوط پر سیلاب متاثرہ ضرورت مندوں کے درمیان ریلیف و نقد رقم تقسیم کیا جس سے متاثرین کو کافی راحت حاصل ہوئی اور تا حال یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر مقامی جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں میں سے مولانا عرفان صاحب گولنداز نائب صدر ، مولانا سرفراز جلگائونکر صاحب جنرل سکریٹر ی جمعیۃ علماء ضلع رائےگڈھ و دیگر اراکین جمعیۃموجود تھے۔