ملک کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر جمعیۃ شہر تھانہ کے زیر اہتمام

Maharashtra

ملک کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر جمعیۃ شہر تھانہ کے زیر اہتمام

ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں خواتین کے لئے مفت میڈکل کیمپ کا انعقاد

 تھانہ ۔ 16 ؍ اگست ( پریس ریلیز ) ملک بھر میں 75ویں جشن یو آزادی کے موقع پر جہاں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا،وہیں تحریک آزادی میں سرگرم حصہ لیکر نمایاں کردار ادا کرنے والی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃ علماء ہند جس کے اکابرین کی قر بانیوں کے نتیجہ میںملک آزاد ہوا ۔ اس باوقار تنظیم کے صوبائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی ہدایت کے مطابق آج یہاں یوم آزادی کے 75ویں سالگرہ کے موقع پرجمعیۃ علما شہر تھانہ کے زیر اہتمام احمد شاہ بابا ہال  تھانہ صبح 10 بجے تا ایک بجے ماہر ڈ اکٹروں کی نگرانی میںخواتین کے لئے مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد عمل میں آیا۔

 اس موقع پر جمعیۃ علماء شہر تھانہ کے صدر مسعود ترکی صاحب نے بتایا کہ جمعیۃ علماء جنگ آزادی سے لیکر آج تک ہر شعبہ میں خدمات انجام دینے کا کام کررہی ہے اور آج عوامی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہم نے خواتین کے لئے مفت میڈکل کیمپ لگاکر یوم آزادی منایا۔ جس میںمفت بلڈ شوگر، ای سی جی، ہیموگلوبن چیک کیا گیا اور ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی تشخیص کر انہیں مفت دوائیں بھی دیں جس میں مین کائنڈ فارما اور اینڈی کیم فارما ادویات کی کمپنیوںنے بھی حصہ لیا۔ جمعیۃ علماء شہر تھانہ کے خازن حافظ نثار احمد چودھری نے بتایا کہ اس کیمپ کے انعقاد میں ڈاکٹر ھما صدیقی اور ڈاکٹر امتیاز صدیقی نے خصوصی طور پر ہمارا ساتھ دیا اور ڈاکٹر دلشاد مادیوالے، ڈاکٹر تبسم سید، ڈاکٹر نیلوفر منیار، ڈاکٹر نرگس شیخ، ڈاکٹر ناہد خان نے اپنی خدمات انجام دیں۔

  میڈ یکل کیمپ کی نگراں ڈاکٹر ھما صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے حاضرین کو سائنس اور دینی لحاظ سے پرمغز تقریر کی اور قوم مسلم کے موجودہ حالات اور تعلیم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ جنرل سیکریٹری آفتاب شیخ نے بتایا کہ جدوجہد آزادی ہی نہیں ملک کی کوئی بھی تاریخ ہندوستان کے علمائے کرام کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی، خواہ وہ ملی یا قومی قیادت و سیادت ہو یا آزادی وطن کے لئے میدان جنگ میں کود پڑنا، کسی تحریک کی قیادت ہو یا پھر کسی مصیبت اور پریشانی کے وقت میں لوگوں کی مدد و غمگساری، ہر میدان میں علماء نے اہم کارنامے انجام دئے ہیں اور حکومتِ وقت کے سامنے سینہ سپر ہو کر حق اور سچ بات رکھی ہے،ایک بڑی تاریخی سچائی یہ ہے کہ ہندوستان کی آزاد ی کی تحریک علماء اور مسلمانوں نے شروع کی تھی اور یہاں کے عوام کو غلامی کا احساس اس وقت کرایا جب اس بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں رہا تھا، ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے عَلمِ بغاوت علماء نے ہی بلند کیا تھا اور جنگ آزادی کا صور بھی انہوں نے ہی پھونکا تھا۔

 اس کیمپ میں مقامی کارپوریٹر وحیدہ مصطفے خان، انکیتا شندے، سید عباس علی، عاصم شیخ، ایڈوکیٹ جاوید خان، اکرم بنے خان، شاکر قاضی، مرزا مقدر بیگ، افتخار سر،صغیر شاہ نے شرکت فرمائی۔ کیمپ کی کامیابی کے لئے جمیل خان، شیخ جاوید سر، سرفراز شیخ، رضوان شیخ، عبدالقیوم کھتری، اشفاق سید، عبدالقیوم سر، مولانا ہاشم، افضل جاکھورہ، عبدالرحیم شیخ، عبدالحق قریشی، محسن شیخ، انس شیخ، عاقب خان ودیگر اراکین نے محنت کی.