کشمکش۔ دیووارتا کی طرف سے دیئے جانے والے  ریاستی سطح کے ایوارڈز کے لیے تجاویز بھیجیں

Beed

کشمکش۔ دیووارتا کی طرف سے دیئے جانے والے  ریاستی سطح کے ایوارڈز کے لیے تجاویز بھیجیں

 

صحافی،فوٹوگرافر،ڈاکٹرز،انجینیئر،وکیل رُکن بلدیہ،سماج سیوک،دیگر تجاویز بھیجیں

بیڑ ( آر۔ این۔ خان) بیڑ شہر سے شائع ہونے والے ہفتہ روزہ کشمکش اور روز نامہ دیو وارتا کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر سا ل 2021 کے لئے دیئے جانے والے ریاستی  اور ضلعی سطح  ایوارڈز کا یہ گیاروا سال ہے تمام معاشرے کے بہترین کام کرنے والے صحافی،فوٹوگرافر،ڈاکٹرز،انجینیئر،وکیل رُکن بلدیہ،سماج سیوک،شاعر دیگر کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس کے لیے فیلڈ میں موجود معززین اپنی مکمل معلومات کے ساتھ 30 آگست 2021 تک تجاویز  کمیٹی کو  بھیجیں.یہ ایوارڈ کی تقریب بیڑ شہر میں منعقد ہوگی۔اس ایوارڈز کی تقریب میں ہندوستان کے مشہور شاعر عمران پرتاپ گڑھی،ابرار کاشف،لتا حیا،ریاستی وزیر نواب ملک،ان کے ساتھ دیگر معززین کی موجودگی میں شاندار تقریب لی جانے والی ہے۔اِسلئے فیلڈ میں موجود معززین اپنی مکمل معلومات کے ساتھ 30 آگست 2021 تک تجاویز کمیٹی ہفتہ روزہ کشمکش اور روز نامہ دیو وارتا دفتر نگر پریشد کمپلیکس محکمہ جنگلات کے دفتر کے بازو فاروق پٹیل کی رہائش کے روبرو نرسری روڑ شہنشاہ نگر اس مقام پر بھیجیں. اس طرح کی اپیل ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کے چیف ایڈیٹر محمد ابوبکر، ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین مجتبی احمد خان،ڈاکٹر سیدمصیح ،طلحہ چاؤ س،سا جن چودھری،آصف سوار،محمد کاشف،عبدالغنی باغوان،پٹھان زیتاللہ  خان،خورشید ع باغوان،سراج خان پٹھان،سمیر سرکار،قدیر احمد بصمت،سہیل کلم نوری،عبدالعظیم نیکنور،اسلم دهارور،مشیر با با امبہ جوگائی،نے کی ہے۔تفصیلی معلومات کے لئے موبائل نمبر9545381220,9371291042,9130909050 پر رابطہ قائم کریں۔