جمعیۃعلماء لاجپور گجرات و جمعیۃ علماء ضلع بیڑ مہاراشٹر کی جانب سے کوکن ،کولھاپور سانگلی سیلاب متاثرین میں اشیاء ضروریہ ونقد رقومات کی تقسیم  

Maharashtra

جمعیۃعلماء لاجپور گجرات و جمعیۃ علماء ضلع بیڑ مہاراشٹر کی جانب سے

کوکن ،کولھاپور سانگلی سیلاب متاثرین میں اشیاء ضروریہ ونقد رقومات کی تقسیم  

    ممبئی ۔11؍ اگست ( پریس ریلیز ) مغربی مہا راشٹر کے سیلاب زدہ علاقہ کوکن سمیت کولھا پور ،سانگلی اور ان کے تعلقوں اطراف و اکناف کے مواضعات اور بستیوں میں ماہ جوئی کے آخر میں آئے زبردست سیلاب سے جو تباہی و نقصانات ہوئے ہیں وہ ناقابل بیان ہے ،فی الوقت سیلاب ختم ہو چکا ہے لیکن حالات ابھی بھی مخدوش ہیں اجناس و غیرہ کے نقصان ہو جانے کی وجہ سے لوگ کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ امداد نہیں پہونچ رہی ہے ۔ البتہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ضلعی یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان منظم طریقے سے سیلاب کے اول دن سے متاثرین کی امداد و راحت رسانی میں لگے ہوئے ہیں ۔گذشتہ دنوںجمعیۃ علماء لاجپور گجرات وجمعیۃ علماء ضلع بیڑ کے ذمہ داران بڑی تعداد میں دو گاڑی( ٹرک) ریلیف کا سامان لے کر سیلاب زدہ علاقوں میں پہونچے،دورہ کیا،حالات کا جائزہ لیا اور پھرمولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب (صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) کی قیادت میںسیلاب زدگان ضرورت مندوں کے درمیان اشیاء خورد و نوش پر مشتمل ضروریات زندگی اور نقد رقومات تقسیم کیا، علاوہ ازیں علماء و حفاظ کرام کو خصوصی کٹس اور نقد رقم دی گئی ۔

 مولاناصدیقی نے کہا کہ جمعیہ علماء امداد و راحت رسا نی کی خدمت محض انسانیت کی بنیاد پر کررہی ہے اور بلاتقریق مذہب و ملت ہر ایک کے لئے کر رہی ہے اور کوکن سمیت کولھا پور سانگلی میرج،شرول،تاسگائوں و ہتھکنگلے ،اچل کرنجی دیگر مقامات کے سیلاب متاثرین کی راحت رسانی کا کام انجام دے رہی ہے، جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب کے حکم کے مطابق ان متاثرہ علاقوں میں مہاراشٹر کے علاوہ گجرات کے کئی شہروں سے ریلیف پہونچ رہی ہے ،جمعیۃ علماء لاجپور گجرات سے جو ٹیم مفتی آصف صاحب صدر جمعیۃ علماء لاجپور ضلع سورت سے جو ریلیف آئی تھی اس میں اشیاء ضروریہ پر مشتمل تین سو کٹس اور ہرکٹ کے ساتھ ایک ہزار روپئے بھی تھے ۔ایسے ہی مفتی عبد اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع بیڑ کی نگرانی میں جو کٹس آئی تھی اس میں اشیاء خورد و نوش پر مشتمل 300 سو کٹس تھیں یک کٹ میں 20   اشیاء شامل تھیں جن کی قیمت تقریبا2300 سورپئے تھی۔ ایسے ہی مرد و خواتین اور بچوں کے بھاری تعداد میں ملبوسات تھےجو تقسیم کئے گئے ۔

ریلیف تقسیم کے اس موقع پر صوبائی صدر محترم مولانا ندیم صدیقی صاحب سمیت مفتی صادق پٹیل صدر جمعیۃ علماء سانگلی ،حافظ صدام حسین کار گذار صدر جمعیۃ علماء ضلع سانگلی ،امتیاز بھائی پنہالکر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کو لھا پورو دیگر اراکین جمعیۃ کے ساتھ جمعیۃ علماء لاجپور ضلع سورت گجرات کےوفد میںسے حاجی محمد بھائی بلبلہ ،ابو بکر بھائی دیوان ،عبد السلام شیخ ،مولوی محمد کاندا والا ،حافظ سرفراز ہیچائی ،افضل بھائی اصوات ،جاوید بھائی وچھیات ،صادق بھائی پٹیل ،عبد اللہ منصور ،آصف حاجی ،محمد شیخ ،آفتاب سید ،سہیل ڈاڑھی والا شریک تھے ۔اورجمعیۃ علماء ضلع بیڑ کے وفد میں مفتی عبداللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع بیڑ، مولانا صابر رشید ی ضلع جنرل سیکریٹری مفتی انور نعمانی ضلع سکریٹری مولانا وسیم قاسمی شہر صدر بیڑ مع رفقاء،حافظ سعد صدر جمعیۃ علماء تعلقہ ماجل گائوںمولانا اقبال صاحب قریشی مولانا محسن صاحب اشاعتی مفتی مزمل صاحب مولانا شفیق صاحب ملی حافظ محسن خان صاحب مولانا افسر صاحب اشاعتی مولانا محب الدین خان صاحب حافظ عبدالواجدصاحب نیکنور تعلقہ صدر مع رفقاء  مفتی اسامہ صاحب مفتی صادق صاحب مولانا شعیب صاحب ملی حافظ ساجدصاحب ودیگر احباب شامل تھے