حقیقی جنگجو وہی ہے جو تعلیم کے میدان میں رکاوٹوں کو دور کرتے آگے بڑ ے:ایس پی اے راجہ

Beed

حقیقی جنگجو وہی ہے جو تعلیم کے میدان میں رکاوٹوں کو دور کرتے آگے بڑ ے۔۔۔۔۔ایس پی اے راجہ

 

ایس پی اے راجہ سابق رُکن اسمبلی سید سلیم،سراج دیشمکھ،نائب صدر بلدیہ ہیمنت سر ساگر کے ہاتھوں نوید صدیقی کا شاندار استقبال

بیڑ( آر۔ این۔ خان) نیشنل اردو ہائی اسکول و جونئیر کالج کے پرنسپل کے عہدے پر صدیقی نوید عبدالعزیز کا اِنتخاب عمل میں آنے پر گزشتہ یوم بیڑ ریسٹ ہاؤس کے حال میں پرنسپل صدیقی نوید سر کے استقبال کی تقریب  اور یو پی ایس سی، ایم پی ایس سی کے  رہنمائی کیمپ کا انعقاد خورشید عالم مِتر منڈل و ربیعہ بسری سیوا بھاوی سنستھا کی جانب سے کیا گیا تھا۔اس موقع پر فرض شناس بیڑ ضلع ایس پی اے  راجہ  صاحب،مُفتی شیخ جاوید صاحب،مولانا ذاکر صاحب،مُفتی عبداللہ قاسمی صاحب،مُفتی انور صاحب سابق رُکن اسمبلی سید سلیم،سابق رُکن اسمبلی سراج دیشمکھ،نائب صدر بلدیہ ہیمنت شر سا گر،محکمہ صحت کے ڈاکٹر کاسٹ صاحب،جے ڈی شا ہ ،پلاننگ کمیٹی کے رکن و سابق سبھا پتی خورشید عالم صاحب،ڈاکٹر انواری،سماجی خدمت گار معین الدین،حاجی صاحب،ڈاکٹر متین،واجد سر،رُکن بلدیہ مومن محسن،رُکن بلدیہ شیخ عامر،سابق رُکن بلدیہ فاروق منیار،سابق سبھا پتی شکیل خان دیگر معز ز موجود تھے۔اس استقبالیہ تقریب اور یو پی ایس سی،ایم پی ایس سی رہنمائی کیمپ کے پروگرام میں سابق رُکن اسمبلی سید سلیم،سابق رُکن اسمبلی سراج دیشمکھ، ،پلاننگ کمیٹی کے رکن و سابق سبھا پتی خورشید عالم نے اپنے اپنے خطاب میں پرنسپل نوید صدیقی سر کی تعریف کی۔اس پروگرام کے صدر بیڑ ضلع ایس پی اے راجہ راما سوامی نے اپنے خطاب میں پرنسپل نوید صدیقی سر کی تعریف کی اور اسکول و کالج میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ طلباء کو تعلیم حاصل کرتے ہوئے کئی مُشکلات کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے حقیقی جنگجو وہی ہے جو تعلیم کے میدان میں رکاوٹوں کو دور کرتے آگے بڑھتا ہے۔ہم سب ہندوستانیوں کے لئے ایک مثال بھارت کے راشٹر پتی اے پی جی عبدالکلام ہے۔صدیقی نوید سر نے ملازمت تک محدود نہ رہتے ہوئے  طلباء کو یو پی ایس سی،ایم پی ایس سی  رہنمائی  کرنا یہ سماج کے لئے قابل تعریف کام ہے۔اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے خورشید عالم مِتر منڈل کے سید الطاف،شہباز سوداگر،محمد شاہنواز،شیخ ساحل ،مومن آویز،محمد صادق قریشی ماجد،شیخ کلیم،شیخ بابو،محمد شہزاد،شیخ محسن،مومن صدام،شہرا ج شيرا،انیس پٹھان سمیت ربیعہ بسری سیوا بھاوی سنستھا کے کارکنان نے انتھک کوششیں کی نظامت کے فرائض اسحاق سر نے بہ حسن خوبی انجام دیئے