حکومت خاموش تماشائی بننے کے بجائےسیلاب زدگان کی امداد کریں

Maharashtra

حکومت خاموش تماشائی بننے کے بجائے کو کن و پچھم مہاراشٹر کےسیلاب متاثرین کی

 امداد وراحت رسانی اورانکی بازآبادکاری کے لئے موثر اقدامات کرے

سیلاب زدہ علاقوں میں ایک ہفتہ دورہ سے واپسی کے بعد مولانا ندیم صدیقی کا حکومت سے پرزور مطالبہ

ممبئی۔2 اگست۲۰۲۱ء(پریس ریلیز)جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب جو کہ سیلاب کے اول دن سے کوکن کے علاقہ مہاڈ، چیپلون، رائے گڑھ، رتنا گیری ایسے ہی پچھم مہاراشٹر کے کولھا پور سانگلی، ستارہ اور سیلاب سے متاثرہ دیگر تعلقوں میں مسلسل ایک ہفتہ دورہ کرنےکے بعد ممبئی واپس ہوئےہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں دورہ سے واپسی پر آج یہاں دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر ممبئی میں اخبارات کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ قیامت خیز سیلاب کی وجہ سے جہاں سینکڑوں اموات ہوئی ہیں وہیں زبردست نقصان ہوا ہے ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔ کاروبار تباہ وبرباد ہوگیا ہے، ہزار مکانات ودوکانیں تہس نہس ہو گئی ہیں، باغات اور فصلیں خراب بو گئی ہیں،گھر یلو و پالتو جانور اور مویشی ہلاک ہوچکے ہیں، دوکانوں اور مکانوں میں کئی دن تک پانی بھرے رہنے کی وجہ سے کپڑے ودیگر اشیاء ضروریہ ناقابل استعمال ہو گئی ہیں۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر جو کہ سیلاب کے اول دن سے حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند کے حکم پر امدادوراحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہے، کوکن میں جمعیۃ علماء کے کارکنان خاص طور پر مولانا قاضی حسین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع رائے گڑھ اور ان کی ٹیم، مولانا محمد اعجاز پنہالکر ناظم کوکن ایسے ہی مفتی محمد رفیق پور کر صاحب، انجمن دردمندان تعلیم وترقی کوکن اور مقامی جمعیۃ علماء کے کارکنان کے تعاون سے متاثرین تک ریلیف پہونچا ئی جارہی ہے۔ اسی طرح کولھا پورسانگلی میں ضلع جمعیۃ علماء کے تعاون سے متاثر ین کی امداد کی جارہی ہے۔ مولانا ندیم صدیقی نے کہا کہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اس معاملہ میں انتہائی لاپرواہی برت رہی متاثرین کے بقول ابھی تک حکومت کی جانب سے خاطر خواہ امداد نہیں پہونچ رہی ہے، جب کہ لوگ انتہائی پریشانی کے عالم ہیں، اشیاء ضروریہ، خورد نوش کی چیز یں ،پینے کا صاف پانی اور دواؤں کی شدید قلت ہے، مولانا صدیقی نے حکومت مہاراشٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی اجناس، ملبوسات و دیگر بنیادی اشیاء کے ذریعےفوری امداد کی جائے، سیلاب زدگان کے نقصانات کا پنچ نامہ کرکے انہیں معقول معاوضہ دیا جائے، سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد خاندان کو فی شخص دس لاکھ روپیہ دینے کا اعلان کیا جائے، سیلاب متاثرہ مقامات پر صفائی ستھرائی کا نظم کیا جائے، جگہ جگہ جمع شدہ کچرے کو صاف کیا جائے، شہر یوں کو تعفن اور بدبو سے بچانے کے لیے دواؤں کا چھڑکاو کیا جائے، سیلاب کی وجہ سے وبائی امراض کے شکار ہو نے والے لوگوں کے بہتر سے بہتر علاج کا بندوبست کیا جائے، جو لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ان کے لئے عارضی رہائش کا انتظام کیا جائے، ان کے منہد مہ مکانوں کی مرمت یا از سر نو تعمیر کیا جائے، سیلاب کی وجہ سے جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں یا ان کے جانور مر گئے ہیں انہیں معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کولھا پور اور سانگلی ستارہ کے کئی گاؤں اور بستیاں سیلاب کی نذر ہو گئی ہیں کراڈ سے قریب ایک بستی میں حادثہ میں کئی اموات ہوئی ہیں، مندرجہ ذیل بستیاں سیلاب میں ڈوبی ہوئی تھیں جن میں تعلقہ میرج کے آرجے نگر، چاند کالونی، پییر زادے پلاٹ، کچے ہال، تعلقہ پلوس کے بھلوڑی، ساکرواڑی، شکر واڑی، چوپڑا واڑی، والا تعلقہ کے بور گاؤں سوچی واڑی، کنڈل واڑی، کولھا پور ضلع کے تعلقہ شرول میں کرنتواڑ، سن راؤ، دت واڑ، راجہ پور، پتر واڑ، تعلقہ ہاتھ کنگلے میں روئی، چندور، انچل کرنجی شہر، شرولی، مالے نگر، تعلقہ کروپر میں وڑنگے، پاڈری، نگولے، چکھلی، کولھا پور شہر کا نصف حصہ، تعلقہ کاگل میں باسی، کنور، ضلع ستارہ میں کراڈ، پلٹن ودیگر علاقے شامل ہیں، ان متاثرہ مقامات پر متاثرین کے لیے امداد وراحت رسانی کی ضروری اشیاء تقسیم کی گئی ہیں، نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے متاثرین کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی نگرانی میں شولاپور، عثمان آباد، پنڈھر پور،نندوربار، ودیگر جمعیۃ کی یونٹوں سے ریلیف پہونچا ئی جارہی ہیں اور تقسیم کی جارہی ہے۔ مزید ریلیف کی کئی گاڑیاں ان مقامات میں  کل تک پہنچنے والی ہیں جن میں کھانے پینے، برتن ودیگر ضروری اشیاء لادی گئی ہیں مولانا ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے قوم وملت کا درد اور ہمددردی وغمخواری کا جزبہ رکھنے والے بہی خواہوں سے اپیل ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے پریشان حال بھائیوں کی امداد اور نصرت کے لیے دست تعاون دراز کریں۔مزید تفصیلات اور امداد دینے کے لیے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کر یں۔مولانا سہیل احمد قاسمی ۔9167989203۔مولانا محمد ارشد قاسمی ۔ 8355913598۔مولانا فہیم اکرم ندوی ۔8579885158۔آفس نمبر۔0222371232