محمد صفی انوری کو ڈاکٹریٹ تفویض ‌

Beed

محمد صفی انوری کو ڈاکٹریٹ تفویض ‌

بیڑ ۔منصورشاہ ولی ہائی اسکول کے صدر مدرس اور سلام ایجوکیشن سوسائٹی کے صدرِ محمد صفی محمد ابراہیم انوری کو اردو انگلش اور انگلش اردو لغات تحقیق وتنقید موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئی۔ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مرہٹواڑہ یونیورسٹی سے  اورنگ آباد میں اس موضوع پر یہ اولین تحقیق ہے  انہوں نے امنباجوگائ کی پرنسپل ڈاکٹر عقیلہ غوث کی رہنمائی میں تحقیق کی ڈاکٹر محمد صفی انوری کا وایوا 14جولائی کو آن لائن منعقد ہوا ڈاکٹر انوری کو ملے اس اعزاز پر مرہٹواڑہ بھر کے اردو حلقہ میں مسرت کا اظہار کیا گیا خاص طور پر سر زمین بیڑ کے لیۓ یہ فخریہ لمحہ ہے کیونکہ انوری فیملی تعلیم و تعلم کے میدان میں ایک منفرد شناخت رکھتی ہے اور اردو زبان کی ترویج و ترقی میں ان کی کارکردگی ملکی سطح پر رہی ہے ۔اس پر مسرت موقع پر ادارہ تعمیر بھی مبارکباد پیش کرتا ہے۔