مہا ٹی ای ٹی امتحان 10 اکتوبر 2021 کو ہوگا

Education
Maha TET Exam Held on 10 oct 2021

مہا ٹی ای ٹی امتحان 10 اکتوبر 2021 کو ہوگا

 

بیڑ(آر۔این۔خان ):  ریاستی حکومت نے سال 2021 میں مہا ٹی ای ٹی امتحان مہاراشٹر راجیہ پریکشا پریشد پونہ کو منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔ ایگزام کونسل پونہ کے کمشنر تکارام سوپے کی 21 جولائی کی پریس نوٹ کے مطابق سال 2021 کا مہا ٹی ای ٹی امتحان 10 اکتوبر 2021 کو منعقد کیا جائے گا۔آن لائن عریضہ و فیس بھرنے کی مدت 3 اگست 2021 سے 25 اگست 2021 ہے۔ ہال ٹکٹ آن لائن پرنٹ نکالنے کی مدت 25 ستمبر سے 10 اکتوبر 2021 تک ہے۔اور  ٹی ای ٹی امتحان 10 اکتوبر 2021 کو ہو گا۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ریاستی سیکریٹری ساجد نثار احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ای ٹی امتحان کی فیس کم کی جائے، حکومت ٹی ای ٹی امتحان کے ذریعے کروڑوں روپے کما رہی ہے مگر ریاست بھر میں 90 ہزار سے زائد ٹی ای ٹی امتحان کامیاب بے روزگار امیدواروں کو حکومت نوکری نہیں دے رہی ہے۔ بے روزگار ڈی ایڈ بی ایڈ نوجوانوں کو نوکری حاصل ہو اس کے لیئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ  مسلسل کوشاں ہیں۔