جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نمائندہ وفد کا کو لھا پور، اچل کرنجی ودیگر سیلاب متاثرہ مقامات کادورہ

Maharashtra

 جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نمائندہ وفد کا کو لھا پور، اچل کرنجی ودیگر سیلاب متاثرہ مقامات کادورہ

سیلاب متاثرین کی امداد و بازآبادکاری کے لئے ریلیف کمیٹیوں کی تشکیل ،مخیران سے تعاون کی اپیل

  کولھا پور۔29 جولائی۲۰۲۱ء(پریس ریلیز )حالیہ تباہی خیز سیلاب سے جہاں خطۂ کوکن کے مختلف مقامات مہاڈ، چپلون، کھیڑ وغیرہ شدید متاثر ہوئے ہیں وہیں اس بھیانک سیلاب سے کولھا پور، اچل کرنجی، ہاتھ کنگلے، شرول، کرندواڑودیگر مقامات بھی متاثر ہوئے ہیں، جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب جو کہ سیلاب کے اول دن سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقات، حالات کا جائزہ اور نقصانات کا سروے کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں ریلیف کا کام کرا رہے ہیں۔ اسی بابت آج جمعیۃ علماء کے ایک نمائندہ وفد جس میں صوبائی صدر مولانامحمد ندیم صدیقی سمیت جمعیۃ علماء ضلع کولھا پور، انچل کرنجی ودیگر مقامات کے علماء کرام واراکین جمعیۃ شامل تھے، وفد نےشہر کولھا پور سمیت، انچل کرنجی، ہاتھ کنگلے، کرندواڑ، شرول ودیگر مقامات کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ لوگوں کا شدید مالی نقصان ہوا ہے، اشیاء خوردونوش کپڑے اور ضروری استعمال کے روز مرہ سامان خراب اور نا قابلِ استعمال ہو چکے ہیں۔ ان مقامات کےسیلاب متاثرین کی اِمداد اور انکی ضروریات کی تکمیل کیلئے صدر بازار مسجد کولھا پور میں ضلع جمعیۃ علماء کے ذمہ داران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں متاثرہ مقامات کا سروے اور نقصانات کا پنچ نامہ کرنے کی الگ الگ لوگوں کو ذمہ داری دی گئی۔جو اس طرح ہے۔ سینٹر ہاتھ کنگلے کو بنایا گیا ہےاچل کرنجی اور اطراف کاسروےحافظ محمد موسی( صدر جمعیۃ علماء اچل کرنجی) ،حافظ محمد اصغر (جنرل سکریٹری)،سلیم عطارسر،ہاتھ کنگلے تعلقہ سروےمولانا عبد الرازق ،حافظ ارشاداحمد،تعلقہ شرول مولانا محمدوسیم،حافظ محمدزبیر، تعلقہ کاگل حاجی امتیازاحمدپنہالیکر،حافظ محمد حسن، کولہاپور شہر مولانامحمدعرفان خان قاسمی، راھانگر تعلقہ یعقوب بھائی  ودیگراراکین جمعیۃ، نییزسروے کا یہ کام 5 اگست تک مکمل کرنا ہے، ساتھ ہی ساتھ اچل کرنجی اور انگلی میں میڈیکل کیمپ لگانا ہے۔ یہ ذمہ داری مولانا عبد الرؤف (نائب صدر)مولانامحمدناظم (نائب صدر)مولانا سیف اللہ( مہتمم مدرسہ قاسم العلوم صدر بازار کولہا پور) سلیم عطار سر( اچل کرنجی)حافظ محمد حسن (صدر جمعیۃ علماء تعلقہ کاگل)یعقوب بھائی (صدر جمعیۃ علماء راھا نگر ) مولانا محمدوسیم (صدر جمعیۃ علماء تعلقہ راھا نگر)حافظ زبیراحمد (صدر جمعیۃ تعلقہ ہاتھ کنگلے) ادا کریں گے۔ مولانا ندیم صدیقی صاحب نے قوم وملت کا درد اور ہمددردی وغمخواری کا جزبہ رکھنے والے بہی خواہوں سے اپیل ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے پریشان حال بھائیوں کی امداد اور نصرت کے لیے دست تعاون دراز کریں۔ مزید تفصیلات اور امداد دینے کے لیے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کر یں۔مولانا سہیل احمد قاسمی ۔9167989203۔مولانا محمد ارشد قاسمی ۔8355913598۔مولانا فہیم اکرم ندوی ۔8579885158۔آفس نمبر۔022-23712323
چیک اور ڈرافٹ کے لئےاس پر ارسال کریں۔
JAMIAT ULAMA -I- MAHARASHTRA
AXIS BANK : BRANCH : LAMINGTON  ROAD,( MUMBAI)
A/C NO. 917010047364747
IFS CODE UTIB0000465