الخیر ملٹی پرپز فاؤنڈیشن بیڑ کا ایک اور فلاحی اقدام محلہ اسلام پورہ میں کھولا نیا چیریٹیبل اسپتال

Beed

الخیر ملٹی پرپز فاؤنڈیشن بیڑ کا ایک اور فلاحی اقدام محلہ اسلام پورہ میں کھولا نیا چیریٹیبل اسپتال

بیڑ(نامہ۔نگار) الخیر ملٹی پرپز فاؤنڈیشن بیڑ کے زیر انصرام عوام کے دل سے بیماری کا ڈر و خوف دور کرنے کے لئے اس سے قبل کئی محلہ کلینک کامیابی کے ساتھ چلائے گئے۔ جبکہ علاقہ مومن پورہ  میں مستقل چھ ماہ تک محلہ کلینک جاری رکھا گیا ۔ جس میں ابتک 15 ہزار مریض نہایت معمولی فیس اور مفت دواوں کے ساتھ چیک کئے جا چکے ہیں۔ اسی کی نئی کڑی آج اسلام پورہ علاقے میں الخیر ملٹی پرپز فاؤنڈیشن بیڑ کی جانب سے مستقل نئے الخیر چیریٹیبل اسپتال ( کلینک) کا افتتاح نمونہ اسلاف حضرت مولانا  مفتی محمد عارف صاحب عارفی دامت برکاتہم کی دعا کے ساتھ شروع کیا گیا۔ مفتی عارف صاحب نے الخیر ٹیم کے پچھلے دو سال کے کاموں کی بھرپور تائید فرمائی۔ اور ان کے عوامی و فلاحی کاموں کی پذیرائی کی۔ انہوں الخیر ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے امت اہل کے اہل خیر حضرات سے الخیر ملٹی پرپز فاؤنڈیشن بیڑ کا تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔ اس اسپتال میں تیس روپے فیس پر ڈاکٹر کی جانچ اورتقریبا ڈھائی سو روپے کی دوائیں مفت دی جاتی ہیں۔ جبکہ دیگر میڈیکل جانچ نصف فیس پر کرائی جاتی ہے ۔ الخیر ٹیم پچھلے دو سالوں سے ہر ماہ نہایت ضرورتمند 70 گھروں میں اناج کی کٹ تقسیم کرتی ہے اور پولیس بھرتی کے لئے 70 بچوں کو 3 ماہ کی ٹریننگ بھی دے چکی ہے۔ بڑے امراض کے لئے مالی تعاون بھی دیتی رہی ہے۔ الخیر کی نوجوان ٹیم پانچ ہونہار نوجوانوں کو دہلی میں UPSC کی ٹریننگ کے لئے بھیجنے اور بیڑ میں ملٹی اسپیشلٹی اسپتال قائم کرنے کا نیک ارادہ رکھتی ہے۔ مفتی صاحب کے ساتھ  حاجی عبد الباری صاحب نے بھی الخیر ٹیم کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

خدمت خلق ٹرسٹ کے امیر مولانا عبدالباقی حسامی مدظلہ نے الخیر چیریٹیبل اسپتال کے لئے اپنا قیمتی تعاون پیش کیا اور اس ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی۔

اس افتتاحی پروگرام میں جس میں  جمیعت علماء ہند ضلع بیڑ صدر مفتی محمد عبداللہ قاسمی مدظلہ، خدمت خلق کے امیر مولانا عبدالباقی حسامی مدظلہ، شہر قاضی مولانا محمد ظفر محی الدین مدظلہ،  مولانا مختار صاحب ملی مدظلہ،  مولانا خلیل صاحب مدظلہ و مولانا حافظ نذیر صاحب مدظلہ امام و خطیب مسجد بارہ دری،  سینئر قائد معین الدین ماسٹر ، بلدیہ کے سینئر رکن سید صادق علی، اقلیتی لیڈر سلیم جہانگیر، سینئر صحافی مدیر تعمیر سیاست قاضی مخدوم، جماعت اسلامی ہند امیر مقامی سید شفیق ہاشمی ،  حاجی عبد الباری ، حاجی جے کے، ایڈیٹر دویہ وارتا و کشمکش صحافی ابو بکر چاوش، ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر ماجد قاضی، ڈاکٹر قمر ، ڈاکٹر ابو ذر، ڈاکٹر عشرت جہاں، شیخ  انور پولیس، گلریز خان پولیس، یونس بھائی، عطار ویلفیر ٹرسٹ کے مولانا طارق انور، اکبر عطار، ایڈیٹر آر پار مراٹھی سفیان منیار، انجینئر اظہر انعامدار، عامر خان ، مومن رضی الدین، انجینیر الیاس صدیقی، انجینیر عظیم علی، سید عظیم علی ، یاسر خان، ماجد خان، رفعت بھائی، سمیر بھائی، اسد چاوش، غلام ثاقب،  مومن سمیع الدین، واثق شیخ، شیخ ارحم  ودیگر دعا میں شامل تھے۔

اس پروگرام میں افتتاحی رسم سینئر قائد معین الدین ماسٹراور ڈاکٹر قاضی ماجد کے ہاتھوں عمل۔میں آئی۔