مہاراشٹر میں آج سے 15 دن کے لئے لاک ڈاؤن

Maharashtra
Lockdown in Maharashtra for 15 days

مہاراشٹر میں آج سے 15 دن کے لئے لاک ڈاؤن

مہاراشٹرا کے وزیراعلی ادھوو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) نے منگل کے روز 14اپریل کی شام 8 بجے سے 15 دن کے لئے ریاست بھر میں کرفیو کا اعلان کیا تاکہ اس کی دوسری لہر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ریاست بھر میں سکشن 144 (Section 144 ) نافذ کرنے کے ساتھ ہی ٹھاکرے نے کہا کہ ضروری خدمات کو پابندیوں سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔ یکم مئی کی صبح سات بجے تک یہ کرفیو نافذ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ضروری خدمات جاری رہیں گی، پبلک ٹرانسپورٹ صرف ہنگامی خدمات فراہم کرنے والوں کو میسر ہوگی۔ صحت، فارما، ٹرانسپورٹرز، ویکسین تیار کرنے والے اور جانوروں سے متعلق دکانیں کھلی رہیں گی۔اس کے علاوہ پیٹرول پمپ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) سے وابستہ مالیاتی ادارے، تعمیراتی کام بھی جاری رہیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہوٹلوں اور ریستوراں کو بند ہی رہنا پڑے گا لیکن ٹیک وے اور گھر تک خدمات کی اجازت ہوگی۔

ذیل میں حکومت کے احکامات کی ایک تفصیلی فہرست ہے جس میںBreak the Chain پہل کے تحت ان باتوں کا ذکر کیا گیا ہے:

  1. ضروری اور جائز وجوہات کے بغیر کوئی بھی عوامی مقامات پر آمد و ففت نہیں کرسکتا۔-

  2. تمام ادارے، عوامی مقامات، سرگرمیاں اور خدمات بند رہیں گی، جیسا کہ ذیل میں واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے۔

  3. ذیل میں جن بنیادی چیزوں میں ذکر کردہ خدمات اور سرگرمیوں کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے اور ان کی نقل و حرکت اور کاروائیاں بلا روک ٹوک ہیں۔

  4. مستثنیات کیٹیگری میں مذکور خدمات اور سرگرمیوں کو کام کے دنوں میں صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک مستثنیٰ ہے اور ان ادوار کے دوران ان کی نقل و حرکت اور کارروائیوں کو روکنا نہیں ہے۔

 

 استثنیٰ کیٹیگری میں کام کرنے کے لئے گھریلو مدد / ڈرائیوروں / حاضرین کو شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ مقامی انتظامیہ مقامی حالات کی بنا پر لیا جائے۔ ضروری زمرہ میں شامل چیزیں:

  1. اسپتال، تشخیصی مراکز، کلینکس، ویکسینیشنز، میڈیکل انشورنس آفسز، فارمیسیوں، دوا ساز کمپنیاں، دیگر طبی اور صحت کی خدمات بشمول معاون مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوشن یونٹ کے ساتھ ساتھ ان کے ڈیلرز، ٹرانسپورٹ اور سپلائی چین۔ ویکسین، سیلائزرز، ماسک، طبی آلات، ان کے ذیلی سازوسامان، خام مال یونٹ اور معاون خدمات کی تیاری اور تقسیم۔

  2. ویٹرنری سروسز / جانوروں کی دیکھ بھال کے شیلٹر اور پالتو جانوروں کی کھانے کی دکانیں

  3. گروسری، سبزیوں کی دکانیں، فروٹ فروش ، ڈیری، بیکری، کنفیکشنری اور ہر طرح کی کھانے کی دکانیں۔

  4.  کولڈ اسٹوریج اور گودام کی خدمات

  5.  پبلک ٹرانسپورٹ: ہوائی جہاز، ٹرینیں، ٹیکسیاں، آٹو اور عوامی بسیں۔

  6. مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے دفاتر کے کام سے متعلق خدمات

  7. مقامی حکام کے ذریعہ مانسون سے قبل کی سرگرمیاں

  8. مقامی انتظام