حضرت مولانا ولی رحمانی صاحب امیر شریعت بہار ،جھار کھنڈ و اڈیشہ کا انتقال پر ملال

Maulana Wali Rahmani hase been pass away

ملک کے معروف و مشہور عالم دین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری
 حضرت مولانا ولی رحمانی صاحب امیر شریعت بہار ،جھار کھنڈ و اڈیشہ کا انتقال پر ملال
مولانا ولی رحمانی صاحب کا وصال موت العالِم موت العالَم کے مصداق ہے۔ مولانا ندیم صدیقی کا تعزیتی بیان

 

ملک کے معروف و مشہور عالم دین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی صاحب امیر شریعت بہار ،جھار کھنڈ و اڈیشہ کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہو ئے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی صاحب کا وصال موت العالم موت العالم کے مصداق ہے،مولانا کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پر ہو نا مشکل ہے ، حضرت مولانا ہندوستانی مسلمانوں کی اہم تنظیم مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری ،امارت شریعہ بہار ،جھار کھنڈ و اڈیشہ کے امیر شریعت ،جامعہ رحمانیہ خانقاہ مونگیر کے سجادہ نشین تھے ۔
آپ اپنے والد ماجد حضرت مولانا منت اللہ رحمانی رحمۃ اللہ کے حقیقی جانشین تھے ،آپ کی نمایاں خدمات میں رحمانی 30 کا قیام ہے جہاں عصری تعلیم کے متعدد شعبوں میں معیاری و اعلی تعلیم کے لئے طلباء کو تیار کیا جا تا ہے ،علاوہ ازیں ملی مسائل پر آواز بلند کرنا،و دیگر خدمات کے لئے آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا ،مصیبت کی اس گھڑی میں ہم برابر کے شریک ہیں، تعزیت مسنونہ اور دعاءمغفرت پیش کرتے ہیں کہ اللہ تعالی حضرت مولاناکی مغفرت فرمائے ،جملہ خدمات کو قبول فرمائے ،درجات کو بلند فرمائے ،امت کو نعم البدل عطاء فرمائے ،پسماندگان ،اور متعلقین کو صبر جمیل عطاء فر مائے ۔صوبے بھر کے تمام جمعیتی احباب ،اراکین ،ائمہ مساجد ، ،ذمہ داران مدارس اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ مولانا مرحوم کےلئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں۔