جمعیۃ علماءمیرا بھائندر کی آفس کا افتتاح

Inauguration of the office of Jamiat Ulema Meira Bhainder

جمعیۃ علماءمیرا بھائندر کی آفس کا افتتاح
جمعیۃ علماء کا بنیادی مقصدمظلومین و بے سہارا لوگوں کو سہارا دینا ہے ۔علماء کرام کا اظہار خیال

 

میرا روڈ ۔2؍ اریل ( پریس ریلیز )  آج یہاںجمعیۃ علماء میرا بھا ئندرکی قاسم ٹاور میں واقع نئی آفس کے افتتاح کے لیے بیرونی اور مقامی دانشوران اور علماء کرام کی تشریف آوری ہوئی بیرونی علمائے کرام نے عمدہ تاثرات  پیش کرتے ہوئے برکت اور خیرسگالی کی دعائیں دیں ناظم مجلس مولانا فیض الحسن صاحب نے بخوبی نظامت کے فرائض انجام دیے وہیں قاری احتشام الحق صاحب نے قرآن مجید کی تلاوت اور قاری عبد اللہ نے نعت نبی سے حاضرین کو مسحور کیا اور خطبئہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مولانا طیب قاسمی نے صوبہ مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت کے مطابق جمعیۃ علماء میرا بھائندر قوموملت کے لئے نمایاں خدمت انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے 2017 سے  2020 تک کے تمام آمد و صرف اور جمعیۃ علماء میرا بھا ئندرکی خدمات کو تفصیل سے پیش کیا۔

 صدرمجلس قاری ایوب صاحب  ( صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی) نے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ تمام قوتوں سے بڑھی ہوئی اتحاد کی قوت ہے چار کتوں کا متحد ہوجانا ایک شیر کو مات دینے کے لیے کافی ہے مہمان خصوصی مولانا عبدالقدوس شاکر حکیمی( خازن جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی)  نے جمعیۃ علماء ھند کے اغراض ومقاصد بتاتے ہوے بتایا کہ جمعیۃ کے بنیادی مقاصد میں سے یہ ہے کہ وہ مظلوم و بے سہارا افراد کو سہارا دے اور اس کی دستگیری کرے الحمدللہ جمعیۃاپنے اس مقصد میں سو فیصد کامیاب ہے رونق اسٹیج مولانا راشد پالنپوری قاسمی ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی)  صاحب نے بھی شرکت کی لیکن وقت کی قلت کی وجہ سے حاضرین مجلس ان سے فیض یاب نہ ہو سکے وہیں دارالعلوم سلیمانیہ کے مہتمم مولانا نذیر صاحب ندوی نے بھی شرکت کی اور انہوں نے بھی خیر و برکت کی دعائیں دیں۔

آخیر میں صدرجمعیۃ علماء میرا بھا ئندر مفتی ابو الکلام قاسمی مولانا انظار الحق صاحب جنرل سکریٹری ، ماسٹر تبارک صاحب خازن نے آئے ہوئے مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا اور پھر مہمان خصوصی قاری ایوب صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا حاضرین مجلس میں جناب مظہر خان صاحب  مولانا اکبر علی قاسمی مولانا غلام مصطفی مولانا عبیداللہ قاسمی حاجی عبدالقیوم حاجی عبدالعظیم خان مولانا سفیان صاحب قاضی حماد نعمانی صاحب قاری عبدالغفار صاحب قاری وصی اللہ صاحب مولانا اعجاز صاحب قاری شفیع اللہ صاحب  ایڈوکیٹ شہود عالم جمیل انصاری صاحب  اور ان کے علاوہ دیگر علمائے کرام اور دانشوران عظام  موجود تھے۔