سی ٹی ای ٹی کامیاب امیدواروں کو اعزاز

Honor to CTET Success Candidate

افسری ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاتھری ضلع پربھنی

کی جانب سے سی ٹی ای ٹی کامیاب امیدواروں کو اعزاز سے نوازا گیا

پاتھری: 20/مارچ (سید یوسف) افسری ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاتھری ضلع پربھنی کے زیر اہتمام منعقد مفت کلاسیس اور مشقی امتحانات میں شرکت کرکے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے انھیں اعزاز سے نوازا گیا۔ سوسائٹی کی جانب سے کل آٹھ مشقی امتحانات منعقد کیے گئے جن میں بیس طلباء نے شرکت کی تھی۔ ان میں سے سولہ طلباء نے سی ٹی ای ٹی امتحان میں بہترین نمبرات حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ 

اس پروگرام میں بطور صدر عالی جناب جمیل صدیقی، (صدر مدرس ضلع پریشد مرکزی مدرسہ تحتانیہ برانچ پاتھری) اور بطور مہمان خصوصی اکبر سر (مضمون مددگار ڈائیٹ پربھنی) اور مشتاق انصاری (پولیس کانسٹبل) موجود تھے۔ تلاوت قرآن پاک اور استقبالیہ رسم کے اقبال انصاری (ٹی ای ٹی ایکسپرٹ و معلم ضلع پریشد مرکزی مدرسہ تحتانیہ برانچ پاتھری) نے پروگرام کی غرض و غایت بتلاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد سی ٹی ای ٹی کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا اور دیگر طلباء کے دلوں سے ٹی ای ٹی امتحان کا خوف نکال کر انہیں اس امتحان میں کامیاب ہونے کی تحریک دینا ہے۔ اس بعد تقسیم ایوارڈ کا سلسلہ شروع ہوا۔ پہلے دونوں پیپر میں کامیاب طلباء  شبانہ پروین محمد طاہرانصاری،  فرحانہ بیگم عبدالحبیب انصاری، عبد الہادی محمد مستقیم انصاری کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔  پھر ایک پیپر میں کامیاب طلباء فرحانہ بیگم نور محمد انصاری، نازمین بیگم شیخ خواجہ(سیلو)، عفت سلطانہ نجیب الدین فاروقی، انوری بیگم محمد رضوان انصاری(پرتور)، زینت پروین محمد یوسف انصاری، محمد فرقان محمد عمران (مانوت)، شرین پروین محمد یوسف انصاری، شرین تبسم عبدالحق انصاری، نازیہ پروین سید فاروق، اظہر الاسلام محمد قادر انصاری، انجم آرا غلام احمد انصاری، نکہت پروین محمد یوسف انصاری، عصمت انصاری کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ طلباء نے بھی افسری ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعے جاری مفت کلاس کے ذمہ داران کو تحائف پیش کر کے ان کی خدمات پر اظہار تشکر کیا۔ سبھی طلباء نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے بتایا کے ان کی اس مشکل ترین سمجھے جانے والے امتحان میں کامیابی کے پیچھے اقبال انصاری، عادل احمد ہاشمی سر، انور حسین بدی سر، سید ضیاء الدین ، محمد طارق اور سوسائٹی ذمہ داران کی انتھک کوشش کا بہت اہم کردار رہا ہیں۔ مشقی امتحان، کلاس اور انکی متحرک کر دینے والی نصیحت نے انھیں آج اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔ 

اسی تقریب میں پہلی مرتبہ طلباء کی جانب سے اپنے اساتذہ کی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں مثالی معلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔  ضلع پریشد ہائی اسکول پاتھری کے 2003 کی میٹرک بیچ کی جانب سے عالی جناب بدی انور حسین محمد حنیف سر اور ہاشمی عادل احمد عقیل احمد کر کو مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ طلباء کی جانب سے اپنے استادوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں ایوارڈ سے نوازے جانے کا یہ پہلا موقع ہے۔ اسی طرح ہر سال طلباء کی جانب سے اپنے اساتذہ کو اس طرح کے مثالی معلم ایوارڈ دینے کا عزم بھی اس تقریب میں ظاہر کیا گیا ہے۔ 

مہمان خصوصی عالی جناب اکبر انصاری صاحب نے اپنی نوعیت کی اس انفرادی تقریب کا حصہ بننے پر پہلے تو شکریہ کا اظہار کیا اور کہا کہ جس مقام پر ان کلاسیس ، مشقی امتحان اور یہ پروگرام انعقاد کیا گیا ایسی جگہ محسن لائبریری اکھاڑہ محلہ پاتھری کا اس شہر میں موجود ہونا و اس طرح کے ادارے اور اقبال انصاری، عادل ہاشمی، انور بدی، ضیاء الدین، محمد طارق جیسی شخصیات کی تڑپ اور محنت یقناً اس بات کی ضمانت ہے کی پاتھری شہر کے طلباء کا مستقبل بہت روشن ہونے والا ہے۔ ضرورت طلباء نے ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کی ہے۔ اس لائیبریری میں موجود مقابلہ جاتی امتحانات کی کتابیں، یو پی ایس سی، ایم پی ایس سی، ایس ایس سی، ٹی ای ٹی، سی ٹی ای ٹی قابل تعریف ہے۔ پر اتنے ہی افسوس کی بات ہے کہ شہر کے تعلیم یافتہ نوجوان ان امتحانات کی تیاری کو لے کر غافل ہے۔ اس طرح کی کوشش جاری رہی اور طلباء و والدین اور شہر کی معزز شخصیات کا ساتھ رہا تو قوم و ملت کو اس سے بے انتہا فائدہ ہوگا۔ مشتاق انصاری پولیس کانسٹبل پاتھری نے بھی سبھی ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کے بھلائی کے کاموں میں لگا ہوا آپ کا ایک منٹ بھی اللہ رب العزت کے پاس بہت قیمتی ہے اور اس طرح کی کوششوں میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ صدر جلسہ جمیل صدیقی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہمیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ اقبال انصاری جیسا ٹیچر ہمارے برانچ اسکول میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ انکی ٹیم اور کامیاب طلباء سے میں کہوں گا کہ آپ نے جس طرح اس امتحان کی تیاری کی ہے اسی طرح آپ اسکالرشپ امتحان کے لیے آن لائن یا آف لائن طریقے سے جماعت پنجم اور ہشتم کے طلباء کی تیاری کرائیں۔ اس سے ان جماعتوں کے طلباء کے ساتھ ساتھ آپ کی بھی اگلے ٹیچر بھرتی امتحان ٹی اے آئی ٹی کی تیاری بھی ہو جائے گی۔ اس طرح کے تعلیمی پروگرام کے لیے میں اور ہمارا اسکول ہمیشہ آپ کو دستیاب رہے گا۔ آخر میں ایڈوکیٹ محمد طارق انصاری نے شکریاتی کلمات پیش کرتے صدر جلسہ، مہمان خصوصی سبھی طلباء اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کرنے والے اور اس میں حصہ لینے والے سوسائٹی صدر عبدالرحیم انصاری صاحب،  صمام اثر، عبداللہ سر، محمد ذاکرانصاری سر، شیخ سلیم، شیخ مجیب سر، سید وسیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

Free Online Business Listisng