ضلع پریشد مرکزی مدرسہ تحتانیہ اردو پاتھری ضلع پربھنی کے طلباء کی MSCERT کے ریاستی مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی

Education
ZP School Pathri

ضلع پریشد مرکزی مدرسہ تحتانیہ اردو پاتھری ضلع پربھنی کے طلباء کی MSCERT کے ریاستی مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی

 

پاتھری۔ (نامہ نگار) اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ مہاراشٹر پونے کی جانب سے منعقد

تقریری ، خطوط نویسی اور بچوں کی ادب کانفرنس مقابلوں میں ضلع پریشد مرکزی مدرسہ تحتانیہ برانچ اردو پاتھری ضلع پربھنی کے طلباء نے شرکت کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ 

1      جماعت اول کے طالب علم محمد فیضان عبدالمطلب انصاری ( انعام سوم) ،

2      جماعت پنجم کے طالبعلم مہران ارشاد احمد انصاری (انعام دوم) اور

3      جماعت سوم کے طالب علم انصاری محمد معاذ عبدالرب (انعام دوم) حاصل کرنے پر انہیں اور ان کے والدین کو اسکول ہذا کے صدر مدرس جناب جمیل صدیقی صاحب اور سبھی اساتذہ کی جانب سے دلی مبارکباد اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات و دعائیں دی گئی۔

واضح ہو کہ MSCERT کی جانب سے یوم اطفال کے موقع پر یہ آن لائن مقابلے منعقد کئے گئے تھے جس میں ضلع پریشد اردو کے ان طلبہ نے اردو کا پرچم بلند کیا ہے۔ یہ مقابلہ تمام میڈیم اردو، مراٹھی ، انگریزی، ہندی اور گجراتی ان تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ کے درمیان رکھا گیا تھا۔ 

ان طلبہ کی اس عمدہ کارکردگی پر عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم علی جناب مبارک کاپڑی صاحب نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ اور اسکول کے طلباء و اساتذہ کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔