پونہ کے فیشن مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی

Beed
Terrible fire in Pune fashion market

پونہ کے فیشن مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی
 جمعیۃ علماء پونہ کے ذمہ داروں کا دورہ نقصانات کا جائزہ، امداد کا تیقن

آج بتاریخ28 ؍ مارچ جمعیۃ علماء شہر پونہ کے ذمہ داروں نے پونہ کے فیشن مارکیٹ میں ہوئےبھیانک آتشزدہ دوکانوں اور مکانوں کا جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کی ہدایت پر دورہ کیا، حالات کا جائزہ لیا، متاثر ین سے ملاقات کیا اور انہیں تسلی اور پرسہ دیتے ہوئے امداد کا تیقن دیامتاثر ین نے دو ران ملاقات اپنی آپ بیتی سناتےہو ئےبتایا کہ آگ اس قدر تیزی سے بھڑکی کہ دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں کاروباری دوکانیں گالے، مکانات جس میں مختلف اشیاء و دیگر سامان کی دوکانیں تھیں جل کر خاکستر ہو گئیں ،اس خوفناک آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فائر بریگیڈ اور اس کے عملہ کو آگ بجھانے میں کافی وقت لگ گیا جب تک سب کچھ تباہ برباد ہو چکا تھا ،آگ کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے کارو بار سے وابستہ لوگوں کا بے شمار نقصان ہوا ہے،وفد نے دورہ کے درمیان اس بات کو محسوس کیا کہ ان گالوں اور دوکانوں میں کاروبار کرنے والوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ،سب جل کر تباہ ہو چکا ہے ،انہیں دوبارہ کاروبار لائن پر لانے کے لئے کافی وقت لگ جائے گا۔ دورہ کے اس موقع پر مفتی محمد شاہد، مولانا ابرار صاحب ،مولانا عبد الروف صاحب، مولانا وسیم ،مفتی الطاف مو،لانا عبداللہ ،مولانا توفیق، آصیف بھائی چڑامن تعلیم اور جمعیت کے دیگر احباب شریک تھے