پاکستان سپر لیگ: چار وکٹوں کے نقصان کے بعد بوپارا اور ردرفورڈ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، پشاور زلمی کے 100 رن مکمل

Beed
پاکستان سپر لیگ: چار وکٹوں کے نقصان کے بعد بوپارا اور ردرفورڈ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، پشاور زلمی کے 100 رن مکمل

پاکستان سپر لیگ کا 13واں میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر انھیں بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اوپنگ بلے باز کامران اکمل 22 رن اور ان کے ساتھی ٹام کیڈ مور 10 رن بنا کر بھی عباس آفریدی کی بولنگ پر کیچ آؤٹ ہوچکے ہیں۔ یہ ناصرف عباس آفریدی کا پہلا ٹی20 کرکٹ میچ ہے بلکہ پہلی وکٹیں بھی۔

تازہ ترین وکٹ حیدر علی کی تھی جبکہ اس سے قبل شعیب ملک صرف ایک رن بنا سکے۔ یاد رہے کہ کپتان وہاب ریاض کے زخمی ہونے کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے اور کپتانی کے فرائص شعیب ملک کو سونپے گئے ہیں۔

اس وقت پشاور کی جانب سے ردرفورڈ اور روی بوپارا کریز پر موجود ہیں اور چار وکٹوں کے نقصان پر ٹیم کا 17 اوورز کے بعد مجموعی سکور 139 ہے۔

دونوں ٹیموں کے آپس کے مقابلوں کا جائزہ لیں تو پشاور کا پلڑا کافی بھاری ہے۔ پشاور نے بارہ میں سے آٹھ میچ جیتے ہیں جبکہ کراچی چار میں فاتح رہا ہے۔

تاہم اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک کوئی بھی ٹیم کامیابی کے ساتھ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے سکور کا دفاع نہیں کر سکی ہے۔ دفاعی چیمپئن کراچی اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی ہے جو کہ ان کے لیے ایک ایڈوانٹیج ہو سکتا ہے۔

یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔