Petrol Diesel Rate Today:پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں نہیں ہواکوئی اضافہ،حکومت اہم فیصلہ لینے پرکررہی ہےغور

Beed
Petrol Diesel Rate Today:پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں نہیں ہواکوئی اضافہ،حکومت اہم فیصلہ لینے پرکررہی ہےغور

نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیاں انڈین آئل (Indian Oil Corporation) ، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (BPCL) اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) نے بدھ کے روز مسلسل چوتھے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ قومی دارالحکومت میں آج ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 81.47 روپے اور ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 91.17 روپے ہے۔ اسی دوران ، ملک کے دارالحکومت سمیت تمام میٹرو میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ ہم آْپ کو بتادیں کہ اس وقت دونوں ایندھنوں کی قیمتیں تقریبا ًہر شہر میں اب تک کی سب اونچی سطح پر چل رہی ہیں۔

پٹرول ڈیزل کی قیمت پر قابوپانے پر غور

پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان ، وزارت خزانہ اب ایکسائز ڈیوٹی کو کم کرنے کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔ اس سے عام آدمی کوآسمان چھوتی قیمتوں سے فوری راحت ملے گی۔ پچھلے 12 مہینوں میں ، مودی سرکار نے دو بار پٹرول ۔ڈیزل پر ٹیکس بڑھایا ہے۔ اس طرح ، جب بھی خام تیل کی قیمت بین الاقوامی مارکٹ میں کم ترین ریکارڈ سطح پر تھی ، تب بھی عام عوام کو پٹرول ڈیزل پر اخراجات کو لیکر کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔