جمہوریہ چیک نے تجارتی اداروں اور کمپنیوں میں کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا

Beed
جمہوریہ چیک نے تجارتی اداروں اور کمپنیوں میں کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا

پراگ ، 2 مارچ (اسپوتنک) جمہوریہ چیک نے تجارتی اداروں اور کمپنیوں میں 12 مارچ سے ہفتے میں ایک بار کورونا وائرس (کووڈ 19) کی جانچ کو لازمی قرار دیا ہے وزارت صنعت و تجارت کی ذمہ داری سنبھال رہے نائب وزیر اعظم کیرل ہیولیسک نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’ حکومت نے 12 مارچ سے 250 اور اس سے زائد ملازمین والے تجارتی اداروں اور کمپنیوں میں ہفتے میں ا یک مرتبہ کورونا وائرس کی جانچ لازمی کر نے کا فیصلہ کیا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’ چھوٹے تجارتی اداروں اور کمپنیوں میں اسے 15 مارچ سے لازمی کیا جائے گا‘‘ ۔