گجرات نتائج: ایم آئی ایم نے نے ماری بازی، 8 میں سے 7 سیٹ جیتی

Beed
گجرات نتائج: ایم آئی ایم نے نے ماری بازی، 8 میں سے 7 سیٹ جیتی

احمد آباد، 2 مارچ(ذرائع) گجرات میں بلدیاتی انتخابات میں بیرسٹر اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ 
ایم آئی ایم کا اب تک کا مظاہرہ
موڈاسا - 12/8
گودھرا - 8/7
بھروچ - 8/1
گجرات کا گودھرا اب اویسی کو دیئے حمایت کی وجہ سے بحث میں ہے- بھلے ہی ریاستی سطح پر گجرات ضلع پنچایتوں میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہو، لیکن گودھرا میں لوگوں کی حمایت ایم آئی ایم کو ملی ہے- حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے حام اس بات سے خوش ہے - انہیں لگتا ہے کہ اب وہ مودی کے گڑ گجرات میں جھنڈا لہرانے کے لیے تیار ہے-
گودھرا میں 8 سیٹوں پر ایم آئی ایم نے اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے- ان میں سات سیٹوں پر پارٹی کے امیدوار کو جیت ملی ہے- وہی کانگریس پارٹی کے لیے انتخابی نتائج بے حد برے رہے- ایم آئی ایم کو بھروچ میں بھی ایک سیٹ پر جیت ملی ہے- سال 2015 کے انتخاب میں کانگریس پارٹی کو 31 میں سے 22 سیٹوں پر جیت ملی تھی- جبکہ اس بار کانگریس کا کھاتہ نہیں کھل سکا-
بتادیں کہ گجرات کے انتخابات میں بی جے پی نے ریاستی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی اور ایم ئی ایم نے بی جے پی کو کچھ حلقوں میں بڑا چیلنج دیا ہے-
ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) کے مطابق ، گجرات کے 81 میونسپل باڈیوں ، 31 ضلعی پنچایتوں اور 231 تالکا پنچایتوں کے انتخابات میں تقریبا 64 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی-