مودی کا سمندری شعبے میں ملک کو خود انحصار بنانے پر زور

Beed
مودی کا سمندری شعبے میں ملک کو خود انحصار بنانے پر زور

نئی دہلی ، 2 مارچ ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے سمندری شعبے میں ملک کو خود انحصار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعظیم ساحلی علاقوں کی وجہ سے سمندری پیداوار کے شعبے میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں ، اس لئے پوری صلاحیت سے ان کا استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے مودی نے منگل کے روز یہاں تین روزہ ’ میری ٹائم انڈیا کانفرنس 2021‘ کا ​​ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی تہذیبیں ملک کے وسیع و عریض سمندری حدود میں پروان چڑھی ہیں جس نے ہماری خوشحال سمندری تاریخ کو ہزاروں برسوں سے سمندری ساحلوں کے ذریعے د نیا سے جوڑے رکھا ، اس لئے اس روایت کو اب پوری طاقت کے ساتھ مزید خوشحال ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سمندری مصنوعات کے مکمل استعمال کے ذریعے ملک کو خود انحصار بنانے کی سمت کام کر رہی ہے اور اس کے لئے سمندری علاقوں کی تیز رفتار سے ترقی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ساگرمالا جیسے منصوبوں کا 2016 میں آغاز کیا گیا جن کے ذریعے بندرگاہوں کو علاقے سے جوڑنے کے منصوبے شروع کر بندرگاہوں کو تیزی سے تیار کیا جارہا ہے۔ میری ٹائم سیکٹر میں ملک کو خود انحصار بنانے کی سمت میں بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔